کورونا کی صورتحال، وزیر اعظم 24 گھنٹے میں قوم سے اہم خطاب کر سکتے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کی صورتحال، وزیر اعظم 24 گھنٹے میں قوم سے اہم خطاب کر سکتے ہیں۔ کرونا صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم خطاب متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس

ہوا، جس میں ملکی موجودہ صورت حال پر مشاوت کی گئی۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز اور پارلیمنٹری سیشن پرگفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کوحکمت عملی سےمتعلق گائیڈلائنز فراہم کر دیں۔وزیراعظم عمران خان کا کرونا صورت حال پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم خطاب متوقع ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔اس دوران کرونا کی صورت حال اور روک تھام کی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، ملکی ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کے کردار پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔آئی ڈی ایف نے حکومت کی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کروناوائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کی تعریف کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close