حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانےکا فیصلہ کر لیا، فضائی آلودگی میں کمی ہو گی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو یورو فائیو معیار کے مطابق لانےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کااجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کو یورو فائیو معیار کے مطابق لانےکا فیصلہ کیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات میں سلفر

کی کم مقدار سےفضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملےگی، اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈویژن آئل ریفائنریز کے ساتھ یوروفائیو نافذ کرنےکیلئےمل کر کام کرے گی۔یکم اگست کے بعدآئل کمپنیوں کو صرف یورو فائیو پیٹرول درآمد کی اجازت ہوگی جب کہ اگلےسال جنوری سےصرف یورو فائیو ڈیزل درآمدکرنےکی اجازت ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں متعلقہ ادارےتفصیلی پلان تیار کریں گے اور توانائی شعبے پر کورونا کےاثرات مدنظر رکھ کر ڈیڈلائنز مقرر کی جائیں گی۔اجلاس میں گیس پرچلنےوالےکیپٹو بجلی کےکارخانوں کی استعداد کار سےمتعلق کم ازکم معیارکی منظوری بھی دی گئی، کابینہ کمیٹی نےکراچی کی مستقبل کی بجلی کی طلب کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، مستقبل میں کراچی کی ضروریات پوری کرنےکیلئےمختلف منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close