متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کورونا کا شکار ہوگئے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم رہنما کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بتایا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی

خصوصی درخواست کی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ اور 2 بیٹیاں کرونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ آج مجھے اپنے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کرونا مثبت آیا جبکہ منجھلی صاحبزادی اور اہلیہ مدیحہ نقوی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔فیصل سبزواری نے عوام سے اپیل کی کہ ’خدا را احتیاط کریں اور خود کو محفوظ رکھیں‘۔قبل ازیں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، اب اگر ٹیسٹ کرائے گئے تو ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ دسمبر سے آنے والے تمام مسافروں کی ٹریکننگ کی،جتنے مریض آ رہے ہیں ان سب کی ٹریکنگ کر رہے ہیں۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 13 مئی کے بعد لوگوں نے ایس اوپیز کو نظرانداز کیا، آپس میں ملتے رہے، اسی وجہ سے صورت حال خطرناک اور گھمبیر ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہمیں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی قلت کا سامنا ہوگا،صورتحال اتنی خراب ہوسکتی ہے کہ مریضوں کو بیڈز تک نہیں ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close