کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت کی ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت۔حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا،گائے منڈیوں میں خرید وفروخت کی اجازت دی
جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کیلیے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں جن کے مطابق تمام ٹاؤن،میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں خریداروں کیلیے الگ لین مختص کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں