پاکستان میں کورونا متاثرین 87 ہزار، تعداد چین سے بڑھ گئی، آج 69 متاثرین جان سے گئے، ہلاکتیں 1790 ہو گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا متاثرین 87 ہزار، تعداد چین سے بڑھ گئی، آج 69 متاثرین جان سے گئے، ہلاکتیں 1790 ہو گئیں، ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1790 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے

بھی تجاوز کرکے 86930 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج کے کیسز کی صورت حال،آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 3638 کیسز اور 61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، سندھ 1666 کیسز 20 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close