کراچی(پی این آئی)شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ ایس او پی کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند رہے گی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا اعلان،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔انٹراسٹی ٹرانسپورٹرز کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس
شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ اپنے علاقوں میں ایس او پی پر عمل کروائیں۔اویس شاہ کا کہنا ہے کہ جہاں ٹرانسپورٹرز ایس او پی پر عمل نہیں کر رہے ان کہ خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک سب مل کر کام نہیں کریں گے ایس او پی پر عمل کروانا مشکل ہوگا، کئی جگہوں سے شکایات آ رہی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ خدارا ایس او پی پرعمل کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔انھوں نے کہا کہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں