قومی اسمبلی کے 3 اور سینٹ کے 2 اہلکار کورونا پازیٹو، گھروں پر قرنطینہ کر دیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی):قومی اسمبلی کے 3 اور سینٹ کے 2 اہلکار کورونا پازیٹو، گھروں پر قرنطینہ کر دیئے گئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، کرونا کا شکار پانچوں ملازمین کو گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس سے پہلے

پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع پارلیمنٹ ہاؤس کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے 2 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کرونا کا شکار پانچوں ملازمین کو گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا جاچکا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دے چکے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کر سکتے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آرہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر کا مؤقف تھا کہ ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز اور اس کی اموات میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 82 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4 ہزار 688 نئے کرونا کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔مذکورہ اموات کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17 سو 70 ہوگئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close