اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے کے اہلکار میں کورونا پازیٹو کی رپورٹ، سفارتخانے کی تصدیق

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے کے اہلکار میں کورونا پازیٹو کی رپورٹ، سفارتخانے کی تصدیق،امریکی سفارتخانے میں امریکی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی سفارتخانے نے کہاہے کہ امریکی سفارتکارمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ سفارتخانے میں امریکی شہری میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہیں، پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری کا نام نہیں بتایا جائے گا، امریکی سفارتخانے کاکہناہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر پروٹوکول کو لاگو کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close