شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم سمجھنا شروع کردیا تھا، نواز شریف کی تصویر شہباز کے لیے پیغام تھا، شبلی فراز کا نیا شوشہ

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم سمجھنا شروع کردیا تھا، نواز شریف کی تصویر شہباز کے لیے پیغام تھا، شبلی فراز کا نیا شوشہ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصویر اپوزیشن لیڈر اور پارٹی صدر شہباز شریف کے لیے تھی کہ

وہ کبھی بھی واپس آسکتے ہیں۔ شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم سمجھنا شروع کردیا تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جب نیب کا وارنٹ جائے تو بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر دستخط کر کے بھاگ گئے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تصویر کا آنا پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے اشارہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تصویر پھیلانے کا مقصد تھا کہ عالم پناہ ٹھیک ہیں اور کبھی بھی آسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن کی تصویر شہباز شریف کو بتانے کے لیے تھی کہ وہ واپس آسکتے ہیں، شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم سمجھنا شروع کردیا تھا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق کابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی۔وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غور کیا جارہا ہے، انہیں ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں