اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم برہم ہو گئے، پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کیوں کم نہیں ہوئی؟ وزرائے اعلیٰ قیمتوں کو خود چیک کریں، ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا اور صوبوں کے وزرائے اعلی کو
قیمتوں و کرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کےباوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبوں کوفوری طورپر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ ،چیف سیکریٹریز کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے معاملے کی مسلسل نگرانی کرے اور ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جائے اور کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیاجائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی، اب اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہتا، آٹےکی قیمتوں میں بھی اضافے کا کوئی جواز نہیں اور ہدایت کی صوبائی سطح پر فوری مانیٹرنگ تیز کی جائے۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلہ مشیرخزانہ، چیئرمین قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی، چاروں صوبائی حکومتوں،چیف سیکریٹریز کو بھجوادیاہے، وزیراعظم نے کہا صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن سےگریز نہ کریں۔مراسلے میں کہا گیا گزشتہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔حال ہی میں گندم کٹائی مکمل ہوئی،آٹےکی قیمتوں میں اضافےکاجوازنہیں، صوبائی حکومتیں روزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی صوبوں سےملکرمہنگائی کےخاتمے کیلئےمیکنزم بنائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں