شہباز شریف کیخلاف ایک اور انتہائی ایکشن لینے کا امکان، حکومت نے سربراہ مسلم لیگ (ن)کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا عندیہ دیدیا، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ملک سے باہرنہیں جانے دیا جائیگا، ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ

کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) منقسم ہوچکی ہے، لندن سے (نواز شریف) کی تصویر وائرل کرنے کا مقصد یہاں کے لوگوں کو بتانا ہے کہ ابھی نواز شریف ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غیر اعلانیہ طور پر خود کو پارٹی کا سربراہ قرار دے چکے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ فرار ہوجاتے ہیں، اگلے روز عدالت میں نمودار ہو کر حکم امنتاہی حاصل کرلیتے ہیں اور پھر احاطہ عدالت سے اس طرح باہر نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چاہتے ہیں کہ معیشت برباد ہوجائے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خیر خواہ نہیں ہیں، ان کے بچے دوسرے ممالک میں ہوتے ہیں، ان کا اسٹیک یہاں نہیں ہے، مال بنانے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف احتساب کا عمل رک جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان آئے ہی احتساب کے نصب العین کے ساتھ اور اسی وجہ سے چینی بحران پر مشتمل کمیشن رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی تاکہ بلا امیتاز ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کورونا کے خوف سے اسمبلی نہیں آتے،شریف خا ندان کا سب کچھ باہر ہے،ملک میں یہ صر ف اقتدار کیلئے آتے ہیں،سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں