پشاور(پی این آئی) کوروناوائرس، پاکستان میں ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو جرمانوں کا آغاز کر دیا گیا، ماسک نہ پہننے پر ایک شہری کو کتنا جرمانہ ہو گا؟….پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔شہری کو احکامات نہ ماننے پر 1000 روپے کی
رسید تھما دی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے بار بار کہا جارہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے باہر نکل رہے ہیں تو احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر اپنایا جائے۔تاہم ابھی بھی لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بے خوف ہوکر احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔حکومتی اعلان کے باوجود متنی کے علاقے میں شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا۔قانون کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو جرمانہ کردیا۔شہری کو جرمانے کی جو رسید دی گئی اس پر تحریر ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔وفاقی دارلحکومت میں فیس ماسک لازمی کردیا گیا ہے ،فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے اور عوامی مقامات پر منہ نہ ڈھاپنے والوں کو تین ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام اباد کی حدود میں تمام پبلک مقاما ت ،بازارو ں اور شاپنگ مالز میں فیس ماسک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر تین ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب حکومت آزاد کشمیر نے بدھ سے اسمارٹ لاک ڈائون سخت کردیا ، بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر500 روپے جرمانہ ہوگا، 12 سال سے کم اور 8سال سے زائد عمر کے افراد کے گھرو ں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، ایس او پی کی خلاف ورزی پر تاجروں ، دکانداروں، ہوٹل مالکان کو بھی جرمانے بھرنے ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پرتاجروں پر5سی15 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا، ماسک نہ پہننے والے خریدار کو تاجر کوئی چیز فروخت نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر درمیانی درجے کے ہوٹلوں کو15 ہزار اور فور اسٹار ہوٹلوں پر ایک لاکھ تک جرمانہ دینا ہوگا۔نجی کمپنیوں، تعمیراتی کمپنیوں اور بینکوں پرایس اوپی کی خلاف ورزی پر5 لاکھ تک کے جرمانے کیے جائیں گے، نوٹی فکیشن میں تعلیمی ادارے، مزارات ، عوامی اجتماعات،کھیل کے میدان، سینما ہال، بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بدستوربند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آزادکشمیرمیں سیاحوں پرپابندی بدستور برقرار رہے گی تاہم مساجد،امام بارگاہوں میں ایس او پی کیتحت عبادت کی اجازت ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں