لاہور(پی این آئی)پاکستان میں کورونا کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، پاکستانیوں کی اکثریت نے کورونا وائرس کو ڈرامہ قرار دیدیا۔۔۔ کورونا وائرس کے خطرات کے حوالے سے پاکستانیوں کی رائے کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی رائے
کے مطابق کورونا کے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فیصد افراد نےمخالفت کی، 51 فیصد افراد نے نماز جمعہ مساجد میں ادا کی، 56 فیصد افراد نے لاک ڈاؤن کے بعد کام پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شاپنگ پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔نتیجے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جس کی وجہ سے نقصانات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔اس حوالے سے حیران کن طور پر ایسے لوگوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے جو لاک ڈاؤن کو صرف اس لئے ختم کرنا چاہتی ہے تا کہ وہ شاپنگ کرنے جا سکے۔ خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، لیکن لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آریا ہے جس کے بعد اس کے مزید پھیلنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ اس وقت حکومت کی جانب سے لوگوں سے تمام ایس او پیز کی پیروی کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے لیکن عوام مقامات پر ان کی پیروی نہیں کی جا رہی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں