لاہور (پی این آئی )حکومت کا بڑا فیصلہ، کئی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔۔۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ْزیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ، سٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس کی صدرات کی ،
اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے جس میں سٹیل مل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ۔ جس کے مطابق سٹیل مل ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دی گئی۔ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائے گا۔ملازمین کو حکومت گولڈن ہینڈ شیک دے گی ۔ بتایاگیا ہے کہ تقریبا 120 دنوں میں اس منظوری پر عمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ۔ دیگر اہم فیصلوں میں ایف بی آر کیلئے گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے ، جو کہ 20 کروڑ رکھی گئی ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ سٹیل ملز کئی سالوں سے خسارے کا شکار تھی ۔جس کے باعث حکومت نے کئی بار اس کی نیلامی کا فیصلہ بھی کیا تاہم کامیاب نہ ہو سکتا ۔ یاد رہے فروری میں تجزیہ کار اسامہ غازی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور چین میں اختلاف پیدا ہو گیا جس کی وجہ پاکستان سٹیل ملز ہے۔ اسامہ غازی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان حکومت نے پہلے تو پاکستان سٹیل ملز کو سی پیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے مطابق اس کی پرائیوٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ۔تاہم سی پیک کے تحت نیلامی کا یہ اصول ہے کہ صرف چائنیز کمپنیاں ہی نیلامی میں حصہ لیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار ت ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹیل ملز کو چینی کمپنیوں کے حوالے ہی کر دینا چاہیے ۔مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شخ کا موقف یہ تھا کہ انٹرنیشنل کمپنیوں کو بلا کر بھی نیلامی کرائی جائے ۔حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا کہ پاکستان سٹیل ملز کو سی پیک میں شامل نہیں کیا جائے گا ، جو پاکستان کو زیادہ پیسے دے گا سٹیل ملز اسی کو نیلام کی جائے گی۔ تاہم اب سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں