بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی

کوئٹہ (زبیر احمد)بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی۔حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15دن کی توسیع کر دی،محکمہ داخلہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے،سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری مراکز دوکانیں ہفتے میں 6دن

صبح9بجے سے شام7بجے تک کھلی رہیں گی ،ہفتے سے جمعرات تک سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت دوکانیں کھولی جائیں گی،محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روزتمام کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رکھی جائیں گی،دودھ دہی کی دوکانیں،تندور،میڈیکل سٹورز پورا ہفتہ 24گھنٹے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے،ریسٹورنٹ24 گھنٹے صرف پارسل اور ٹیک اوے کی سہولت فراہم کر سکیں گے،انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی،مذہبی،سماجی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد رہے گی،تمام تعلیمی ادارے بھی15جولائی تک بند رہیں گے،سینما،پکنک پوائنٹس،شادی ہال،میرج ہال،جم اور کلبوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close