ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد، نجی سکولوں نے 15 جون سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) ستمبر تک تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ مسترد، نجی سکولوں نے 15جون سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا…. پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا تین مرحلوں میں 15 جون سے سکول کھولنے کا اعلان، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کراچی لے سربارہ پرویز ہارون نے صوبائی حومت

کی جانب سے سکول بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی ستمبر تک سکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے، ہم نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں، سکول تین مرحلوں میں 15 جون سے کھول دئیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں چھٹی سے دسویں جماعت تک سیکنڈری سیکشن کے طلبا و طالبات 15 جون سے سکول آئیں گے، دوسرے مرحلے میں پہلی جولائی سے جماعت سوئم سے پنجم تک کے طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے، جب کہ تیسرے مرحلے میں 10 جولائی سے پہلی جماعت سے پنجم تک کے تمام طلبہ و طالبات اسکول آئیں گے۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی سکول جانے سے محروم ہیں اور حکومت کے اس فیصلے نے مزید 5 کروڑ بچوں کو تعلیم سے محروم کردیا ہے، جب وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو تمام سکولوں اور مدارس کو مکمل ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کی فی الفور اجازت دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمام تعلیمی ادارے اور مدارس موثر طریقے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے دیگر اداروں اور دفاتر کے لیے مثال ثابت ہوں گے۔پرویز ہارون نے کہا کہ سکولز کو بند رکھنے سے نہ صرف کروڑوں طلبہ متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ، کلرک، چپڑاسی، ماسی، چوکی دار، سکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینںٹین کا عملہ، پرنٹر اور پبلشرز بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اسکول واحد جگہ ہوگی جو ہم سب سے آخر میں کھولیں گے۔ سعید غنی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں اگر اسکول کھول بھی دیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔تاہم صوبائی وزیر نے ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بات چل رہی ہے اسے ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close