کورونا قابو نہیں آیا، ن لیگ کے ایم پی اے شوکت چیمہ سمیت آج 67 جان سے گئے، 4131 نئے متاثرین، تعداد 80 ہزار سے بڑھ گئی

لاہور (پی این آئی) کورونا قابو نہیں آیا، ن لیگ کے ایم پی اے شوکت چیمہ سمیت آج 67 جان سے گئے، 4131 نئے متاثرین، تعداد 80 ہزار سے بڑھ گئی،مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت منظور چیمہ گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ملک بھر میں ایک ہی روز میں چار ہزار ایک سو اکتیس کیس

ریکارڈ، مریضوں کی تعداد 80 ہزار چار سو تریسٹھ تک پہنچ گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق مرحوم ایم پی اے شوکت منظور چیمہ دل کے شدید عارضے میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا وائرس کے باعث ان کی طبعیت بگڑ چکی تھی جس کے بعد انھیں گزشتہ سات روز سے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close