اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا بے قابو، کئی ادارے اور کئی گلیاں بند، رینجرز، پولیس، فوج تعینات کر دی گئی،وفاقی دارالحکومت میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا جس کے بعد 9 مقامات کو سیل کردیا گیا۔اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب
سے 9 مقامات کو سیل کرکے رینجرز، پولیس اور فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی پاک ٹاور، پاکستان اسپورٹس بورڈ، چٹھا بختاور، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، ای الیون 4 گلی نمبر 16، سیکٹر ہائی 10 اور ہائی 10 فور گلی نمبر 26 اور سب اسٹریٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔اسی طرح سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 111، سیکٹر جی سیون 2 کی گلی نمبر 54، پی ڈبلیو ڈی کالونی بلاک نمبر 6 اور سیکٹر جی 4 گلی نمبر 62 کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کچہری کی تمام عدالتیں 30 جون تک بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خصوصی عدالتیں بھی 30 جون تک مکمل بند رہیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ججز صرف ضمانت، اسٹے آرڈر اور ارجنٹ کیسز سنیں گے، خصوصی عدالتوں میں 30 جون تک صرف اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، سول مقدمات کی سماعت بدستور 30 جون تک نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں