لاہور(پی این آئی) شہباز شریف نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی، اربوں کی کرپشن کی ہے، شہباز گل کا طنز، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں بہت زیادہ ہے، آپ نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، کبھی یہ اس کرپشن کا الزام
ان لوگوں پر ڈال دیتے ہیں جو دنیا سے چلے گئے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کورونا پرسیاست کرنے آئے تھے، بھینسوں کے پیچھے چھپنا پڑرہا ہے بوکھلاہٹ تو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مشرف سے معافی مانگ کر بیرون ملک فرار ہونا آپ کا ماضی ہے، ارسطو صاحب بتائیں گے کہ شہزادہ مقرن اور سعد الحریری کن کے ضامن تھے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب معافی نامے کی خلاف ورزی کی تو آپ کو لینے یہ دونوں پاکستان کیوں آئے تھے؟شہباز گل کا کہنا تھا کہ مشرف دورمیں معافی نامہ لکھ کر فرار ہونے والے اسی قسم کی ڈیل کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو بھی لاک اپ میں رکھیں تو پریشان ہوتے ہیں یہ صرف تاثر دیتے ہیں کہ جیسے سپر ہیومن ہیں، یہ صرف تاثر دیتے ہیں ان میں ارطغرل غازی کوئی نہیں ہے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ رانا ثناء سیاسی مافیا ہیں، سیاسی مافیاؤں کی مونچھوں پر تاؤ ہوتا ہے آگے پیچھے گاڑیاں ہوتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں