سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ، طوفان کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ، طوفان کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق

سائیکلون کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے، سائیکلون کے مرکز میں ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔سائیکلون آج شام جنوبی گجرات اور مہاراشٹرا کے ساحل کو پار کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے پاکستانی کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ماہی گیر 4 جون تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close