لاک ڈاؤن میں نرمی، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بحال، ایس او پیز مکمل نظر انداز، انتظامیہ خاموش تماشائی

کراچی(پی این آئی):لاک ڈاؤن میں نرمی، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بحال، ایس او پیز مکمل نظر انداز، انتظامیہ خاموش تماشائی، سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہر قائد سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے تاہم ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں ہی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل

نہیں کیا جارہا۔میڈیا کے مطابق گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی کے ساتھ چلانے کی اجازت دی تھی جس کے تحت کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا ایسا نہ ہوا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کردیں گے لیکن کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل ہی نہیں کیا جارہا۔ ڈرائیور ، کنڈیکٹر اور مسافر ناصرف بغیر ماسک سفر کررہے ہیں بلکہ بسوں میں معمول کے مطابق گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close