بلوچستان میں سکول کب کھلیں گے؟ فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا، سردار یار محمد رند کی گفتگو

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے اس کا فیصلہ 15 جولائی کو کیا جائے گا،صوبائی وزیر تعلیم سیکنڈری و ہائیر ایجوکیشن بلوچستان سردار یار محمد رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے کب کھولیں گےاس کا فیصلہ 15 جولائی کو کریں گے ۔ سردار یار محمد رند نے کہا

کہ ہمیںتعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات اور اساتذہ کی زندگی بھی عزیز ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں نے متفقہ طور پر 15 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پرائیوٹ اسکول کھولنے کی کوشش کی تو ہم ضابطے کے مطابق کارروائی کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close