کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا، 18 ارکان زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ اسمبلیوں کے اجلاس کا نتیجہ ہے، فواد چوہدری پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا، 18 ارکان زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ اسمبلیوں کے اجلاس کا نتیجہ ہے، فواد چوہدری پھٹ پڑے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے

چکا، پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا، 18 کے قریب ارکان اسمبلی ابھی بھی کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کاشکار ہوچکے ہیں، ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close