آزاد کشمیر، اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت، بلا ضرورت گھر سے نکنلے پر 500 روپے جرمانہ، دکاندار ایس اور پی کی خلاف ورزی کرے، 15 ہزار جرمانہ

آزاد کشمیر(پی این آئی)آزاد کشمیر، اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت، بلا ضرورت گھر سے نکنلے پر 500 روپے جرمانہ، دکاندار ایس اور پی کی خلاف ورزی کرے، 15 ہزار جرمانہ،حکومت آزاد کشمیر نے آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر500 روپے جرمانہ ہوگا، 12

سال سے کم اور 8سال سے زائد عمر کےافراد کے گھرو ں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، جبکہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر تاجروں ، دکانداروں، ہوٹل مالکان کو بھی جرمانے بھرنے ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پرتاجروں پر5سے15 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائےگا، ماسک نہ پہننے والے خریدار کو تاجر کوئی چیز فروخت نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر درمیانی درجے کے ہوٹلوں کو15 ہزار اور فور اسٹار ہوٹلوں پر ایک لاکھ تک جرمانہ دینا ہوگا۔نجی کمپنیوں، تعمیراتی کمپنیوں اور بینکوں پرایس اوپی کی خلاف ورزی پر5 لاکھ تک کے جرمانے کیے جائیں گے، نوٹی فکیشن میں تعلیمی ادارے، مزارات ، عوامی اجتماعات،کھیل کے میدان، سینما ہال، بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بدستوربند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آزادکشمیرمیں سیاحوں پرپابندی بدستور برقرار رہے گی تاہم مساجد،امام بارگاہوں میں ایس او پی کےتحت عبادت کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close