نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم، حکومت 5 سال پورے کرے گی، شیخ رشید کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم، حکومت 5 سال پورے کرے گی، شیخ رشید کی پیشنگوئی، ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی

سیاست ختم ہو رہی ہے اوران کا ملکی سیاست میں مزید کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے کہا یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ وزیراعظم شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں جو ایک بڑا اور گرانقد اقدام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close