کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے، سینئر ڈاکٹر نے وارننگ دیدی

لاہور(پی این آئی)کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے، سینئر ڈاکٹر نے وارننگ دیدی…. کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے۔ ملک بھر میں موجود کورونا کی صورتحال پر ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کورونا

وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے۔ عید پر بچے کے نئے جوتے خریدنے اور آئسکریم کھانے کے لیے ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے عید پر ایس او پیز کی پیروی نہیں کی جس کا نتیجہ کل آنے والی رپورٹ میں ہمارے سامنے آ گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم عید سادگی سے منا سکتے تھے، لیکن ہم نے باہر آنے کا فیصلہ کیا اور گھنٹوں بازاروں میں گزار دیئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب نے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری ارسال کی تھی، جس میں حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار ہے۔جبکہ لاہور کا کوئی بھی قصبہ اور رہائشی علاقہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں۔ رینڈم سیمپلنگ میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور کا کوئی رہائشی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں ہے۔ رینڈم سیمپلنگ لاہور کے ہاٹ سپاٹ، رہائشی، دفاترز اور عام جگہوں پر کام کرنے والے لوگوں میں کی گئی، اس دوران اسمارٹ سیمپلنگ میں 6.1 فیصد اور سیمپلنگ میں 5.1 فیصد کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔بعض علاقوں میں 14 فیصد سے بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ اعدادوشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے اب نجی ٹی وی چینل پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص پر لازم کر دیا جائے کہ وہ کہیں بھی جائے تو ماسک کا استعمال لازمی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں