اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں آنے والے دنوں میں کورونا کا خطرناک حملہ ہونے والا ہے، وزیراعظم عمران خان نے خبردارکر دیا…. وزیراعظم عمران خان نے آگاہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کا خطرناک حملہ ہونے جا رہا ہے۔ نامورتجزیہ نگارنے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دی ہے کہ گزشتہ روز ہونے
والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خبردار کر دیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں کورونا کا خطرناک حملہ ہونے والا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ہم لوگ احتیاط نہیں کر رہے، ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، اب کی بار متاثریں کی تعاد کے علاوہ اموات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا۔ حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر لاک ڈاؤن کے ختم ہوتے ہی ہم نے بازاروں میں رش کر دیا جس کی وجہ سے اب خطرناک حد تک کورونا کے پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب نے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری ارسال کی تھی، جس میں حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار ہے۔ جبکہ لاہور کا کوئی بھی قصبہ اور رہائشی علاقہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں۔اس رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت سے 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی بھی سفارش کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا تھا۔ تا ہم بعد میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتے کے دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مارکیٹوں کے اوقات کار کو شام 7 بجے تک کر دیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت کےا س فیصلے کے بعد اب تجزیہ نگار صابر شاکر نے بھی خبر دی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آگاہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کا خطرناک حملہ ہونے جا رہا ہے اور اس بار متاثریں کے علاوہ اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں