پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے اچھی خبر آگئی ،بنگلہ دیش نے دوا بھجوا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں کوروناکے تشویشناک مریضوں کیلئے اچھی خبر آگئی ،بنگلہ دیش نے دوا بھجوا دی۔۔۔ بنگلا دیش نے پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لیے دوا بھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ادویات ساز کمپنی نے پاکستان میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کے لیے ادویات

بھیجی ہیں۔بنگلادیش کی ایک ادویات ساز کمپنی بیکسمکو نے پاکستان میں کسرونا وائرس سے شدید متاثر مریضوں کے بیمسیویر نامی دوا بھجوا دیں جو اس بیماری کے لئے منظور ہونے والی عام ریمڈیسیور ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ انھوں نے انسانی بنیادوں پر اس دوا کے 48انجیکشن بھجوائے۔ساتھی ہی انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ڈھاکہ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست پر اٹھایا گیا۔پاکستان میں میں کورونا کے چوبیس گھنٹوں کے دور ان ریکارڈ چار ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 76سے تجاوز کر گئی جبکہ مزید 78افراد زندگی کی باز ہار گئے جاں بحق افراد کی تعداد 1621ہوگئی ۔منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 78 اموات ہوئیں ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1621 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ 29647 ہوگئی، پنجاب میں 27850 کیسز رپورٹ ہوئے ،کے پی میں 10485، بلوچستان میں 4514 کیسز رپورٹ ہوئے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2893، گلگت میں 738 اور آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہوئے ،پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات 540 ہوگئیں،سندھ میں 503، کے پی میں 482 اموات ہوگئیں،بلوچستان میں 49 ، گلگت میں 11 اسلام آباد میں 30 اور آزاد کشمیر میں 6 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں 16548 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک 5 لاکھ 78 ہزار کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں