اسلام آباد (پی این آئی)پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعدپی ایس او نے پاکستانیوں کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی… پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں، پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک میں فیول کی قلت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے
فیول کی قلت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں فیول کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پی ایس او کے پاس فیول ہے۔پی ایس او کا کہنا تھا کہ کمپنی کے پاس پٹرولیم پروڈکٹس کے تسلی بخش ذخائر ہیں اور ملک میں ضروریات پورا کرنے کے لئے وافر مقدار میں فیول موجود ہے. پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام پی ایس او فیول آؤٹ لیٹس پر معمول کے مطابق ترسیل جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپوں پر فیول کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور پترول پمپ خشک پڑے ہیں۔آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ نجی آئل کمپنیز کی جانب آرڈرز کی سپلائی میں تاخیر ہےانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پمپس کو پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی مکمل بحال کی جائے۔ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کیماڑی سے پیٹرول پمپوں کو سپلائی معطل ہوچکی ہے۔ ریٹ کی کمی کی اطلاعات کے باعث تمام کمپنیز نے اپنے اسٹاک کم ترین سطح پر رکھے ہوئے تھے۔پی ایس او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ شہر قائد میں پی ایس او کے پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں سات روپے چھ پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے 88پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نوروپے سینتیس پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 74روپے 52پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80روپی15پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 35روپی56پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38روپی14پیسے ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں