شمالی وزیرستان مدرسے کی چھت گر گئی، 7 بچے جاں بحق 13 زخمی، اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا گیا

شمالی وزیرستان(پی این آئی)شمالی وزیرستان مدرسے کی چھت گر گئی، 7 بچے جاں بحق 13 زخمی، اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا گیا۔شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں مدرسے کی چھت گر گئی جس کے

نتیجے میں 7 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 14سال کے درمیان تھیں۔اس سے قبل رواں سال فروری میں چارسدہ کے علاقے کانگڑہ میں مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت برآمدے کے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close