پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، قرنطینہ میں چلے گئے

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، قرنطینہ میں چلے گئے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاہے جب کہ اہلیہ اور بیٹے میں بھی وائرس کی

تصدیق ہوئی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا اب ٹیسٹ مثبت آگیا، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں، الحمدللہ طبیعت ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close