شوگرمافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا، تمام لوگوں کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے، شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کے اندر کی بات بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)شوگرمافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا، تمام لوگوں کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے، شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کے اندر کی بات بتا دی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم کی رپورٹ پربھی کارروائی ہوگی اور شوگرمافیا کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شوگرمافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا اور تمام لوگوں کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شوگرمافیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور اسمگلرزکے خلاف گھیرا تنگ ہوگا اور بدعنوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ 1985ء سے شروع ہوگا۔میں نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ والوں کوکابینہ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں