پنجاب اسمبلی کا ہوٹل میں اجلاس، اخراجات اتنے کم کہ تنقید کرنے والے منہ چھپائیں گے، اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے چیلنج دے دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کا ہوٹل میں اجلاس، اخراجات اتنے کم کہ تنقید کرنے والے منہ چھپائیں گے، اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے چیلنج دے دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا ہوٹل میں اسمبلی اجلاس سے متعلق کہنا ہے کہ ہوٹل اخراجات کے انتہائی کم ہونے کی تفصیل سامنے آئے گی تو تنقید کرنے

والےمنہ چھپاتے پھریں گے۔چوہدری پرویزالٰہی نے ہوٹل میں اسمبلی اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اخراجات کی بات کرنے والے شاید چاہتے ہیں اسمبلیوں کو تالے ہی لگ جائیں، اسمبلیوں کو تالے لگا دیئے جائیں تو کوئی خرچہ نہیں ہوگا۔چوہددی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے لیے الگ الگ نشستیں لگائی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقامی ہوٹل کا اسمبلی ہال اسمبلی سیکریٹریٹ کے قریب تر ہے۔دوسری جانب وزیرقانون راجہ بشارت کا ہوٹل میں اسمبلی اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے نیا اسمبلی ہال مکمل کیا ہوتا تو آج ہوٹلز میں جگہ نہ ڈھونڈنا پڑتی۔وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کام روکنے سے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا اور مشکلات میں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close