ڈاکٹر، پیرامیڈیکل سٹاف میں کورونا میں مبتلا، وزیر اعظم نے حفاظتی اقدمات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا، جامع پلان پیش کریں

اسلام آباد: (پی این آئی) ڈاکٹر، پیرامیڈیکل سٹاف میں کورونا میں مبتلا، وزیر اعظم نے حفاظتی اقدمات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا، جامع پلان پیش کریں،وزیراعظم عمران خان نے طبی عملے کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی حفاظت سے متعلق جامع پلان طلب کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں

اور پیرامیڈیکل سٹاف میں کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پائی جانے والی تشویش پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت کو ہدایات جاری کر دیں۔ عمران خان نے این ڈی ایم اے حکام سے طبی عملے کے تحفظ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران ڈاکٹروں کی ہلاکتوں کے بعد طبی عملے میں عدم تحفظ کا احساس شدت اختیار کر گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے ڈاکٹروں کی حفاظت سے متعلق اقدام اٹھایا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 28 مئی تک 17 ہیلتھ کئیر پروفیشنلز جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں میڈیکل کے شعبے سے متعلق 1904 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close