کورونا وائرس نے لاہور پولیس کے انسپکٹر ملک عامر ڈوگر کی جان لے لی

لاہور(پی این آئی)کورونا وائرس نے لاہور پولیس کے انسپکٹر ملک عامر ڈوگر کی جان لے لی، کورونا وائرس سے متاثرہ لاہور پولیس کے انسپکٹر ملک عامر ڈوگر شہید ہو گئے، ملک عامر انچارج سی آئی اے سول لائن کے عہدے پر تعینات تھے۔دوسری جانب پنجاب پولیس کے مز ید 8 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی

تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔محکمۂ پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے 18 ہزار 816 اہلکاروں و افسران کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 15 ہزار 921 اہلکاروں و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے۔آئندہ 2 روز میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزید 2 ہزار 477 پولیس اہلکاروں و افسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آ جائیں گے۔پنجاب پولیس میں اب تک کورونا وائرس سے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا وائرس کے مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close