وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور جاری

اسلام آباد: (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور جاری، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کو ٹڈی دل اور کورونا صورتحال پر

بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ اے ڈی بی کے دفتر کی تعمیر کیلئے اراضی کے تعین کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈی جی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر بھی غور کرے گی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close