جنوبی وزیرستان وانا کے ہزار ایکڑ رقبے پر ٹڈی دل کاحملہ سیب، خوبانی،آلوچہ، آڑو، مکئی، ٹماٹر اور بھنڈی کی فصلوں کو شدید نقصان

وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان وانا کے ہزار ایکڑ رقبہ ٹڈی دل کے حملے کی زد میں آگیا، دیگر فصلوں کی نسبت سیب، خوبانی، آلوچہ، آڑو، کے علاوہ دیگر فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ ٹڈی دل کے لشکر ملک بھر کے 63 اضلاع میں تباہی مچا رہے ہیں، جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا

کے کئی اضلاع جس میں جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔ جہاں کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں، اگرچہ حکام کا دعویٰ ہے کہ حکومت صورت حال سے پوری طرح آگاہ ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی طرف سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ 20 جون سے 20 جولائی کے دوران پاکستان میں ٹڈی دل کے مزید لشکر آ سکتے ہیں۔ یہ تمام تر صورت حال دیگر فصلوں کی نسبت مکئی، ٹماٹر اور بھنڈی کی فصل کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل فصلوں کو ایسے کاٹتے ہیں کہ دوبارہ ان فصلوں کی پیداوار ناممکن ہے۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ اس کا جلد از جلد روک تھام کرےورنہ جنوبی وزیرستان کا اس سال میوے اور سبزیوں کی فصلیں تباہ ہونگی اور ساتھ ساتھ گھاس کے بھی ختم ہونے کا امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close