شہباز شریف کی اثاثہ جات کیس میں نیب میں طلبی اور عبوری ضمانت کی ہائی کورٹ میں سماعت آج ہو گی

لاہور(پی این آئی):شہباز شریف کی اثاثہ جات کیس میں نیب میں طلبی اور عبوری ضمانت کی ہائی کورٹ میں سماعت آج ہو گی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اورصدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج نیب نے طلب کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن

لیڈر اورصدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں آج طلب کر رکھا ہے وہ آخری بار 22 اپریل کو نیب میں پیش ہوئے تھے، گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جسکے بعد انہیں آج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی پیشی سے متعلق احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کیا جائے گا۔ تفتیش کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔شہباز شریف نےآمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس کی سماعت بھی آج ہی ہوگی، گزشتہ روز میاں شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج اس کیس کی سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close