نواز شریف ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے، مریم نواز نے لندن کی تصویر کی وضاحت کر دی

لاہور (پی این آئی)نواز شریف ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے، مریم نواز نے لندن کی تصویر کی وضاحت کر دی، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایت پر چہل قدمی کر رہے تھے۔ میاں صاحب کی چہل قدمی پر تبصروں کا مقصد اصل تباہی سے توجہ ہٹانا ہے۔ باتیں

کرنے والوں کو اگر کام آتا ہے تو کام کریں اگر نہیں آتا تو کسی سے پوچھ لیں۔ لوگوں کی جانیں صرف کرونا سے نہیں ان کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے جا رہی ہیں۔ حکومت نواز شریف سنڈروم کے لاعلاج مرض میں مبتلا ہے۔ حکومت کارکردگی سے جان چھڑانے کیلئے نواز شریف پر تنقید کر رہی ہے۔ حکومت کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے۔ حکومت کو وباء سے نمٹنے کی بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close