15جون سے سکول کھلیں گے یا نہیں؟وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کر دیا

شزلاہور ( پی این آئی ) 15جون سے سکول کھلیں گے یا نہیں؟وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کر دیا….پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 15 جون کو اسکول کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں سکول کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

کیونکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول کھول دیے گئے تو کورونا پھیلے گا،جو ہم ہونے نہیں دیں گے۔جبکہ سکول کھولنے کا مطالبہ کرنے والے کم ہی لوگ ہیں، یہ اکثریت کا مطالبہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سکول کھولنے والوں کو صرف آمدنی میں نقصان کا افسوس ہے۔15 جون کو کوئی سکول نہیں کھلے گا اور جو کھولیں گے اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔مراد راس کا مزید کہنا ہے کہ جب تک حکومتی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھلے گا کیونکہ ہمیں بچوں کی زندگیوں کا بچانا ہے،تعلیم کا معاملہ مسئلہ نہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ200 فیصد والدین موجودہ صورتحال میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔خیال رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان نے کہا ہے کہ حکومت 15 جولائی تک تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پرائیویٹ اسکولز کو اعتماد میں لے کر اسکولز کھولنے کے حوالے پالیسی مرتّب کرے،موافق حالات میں پہلے مرحلہ وار نوویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کو مکمل ضابطہ اخلاق کے ساتھ اسکول آنے کی اجازت دی جائے، طویل بندش کے باعث پچاس فیصد تعلیمی ادارے بند ہونے کا اندیشہ ہے،حکومت کم فیس لینے والے سکولوں کے والدین کو بر وقت فیس جمع کروانے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے،گورنمنٹ تعلیمی اداروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہمی سکولوں کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن سے مشروط کر دی جائے،میٹرک اور سیکنڈ ایئرکے طلباء کواگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کے لیے پریکٹیکل کے نمبر لازمی شامل کیے جائیں۔آل پاکستان پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں پرائیوٹ سکولز کھولنے کی اجازت دی جائے اور ایس او پیز بتائے جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close