کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، پاکستان کے اہم ترین صوبے میں 10اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں توسیع کردی ہے۔ محکمہ صحت کی جناب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے ایمرجنسی میں 10اگست تک توسیع کردی ہے جس کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی

توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لاکر عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل خان وزیر نے کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کے گائیڈ لائنز پر من و عن عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔خیبر پختون خوا میں ریکوری ریٹ بھی باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے جو 31 فیصد ہے، سول سیکرٹریٹ اطلاع سیل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ لاک ڈاون سے پہلے تقریبا صرف دو مہینوں کے دوران مختلف خلیجی ممالک سے 81 ہزار سے زائد مسافر باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تھے اسی طرح تفتان اور طورخم بارڈر کے ذریعے بھی تارکین وطن اپنے ملک لوٹے ہیں جنہیں مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے تھے اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وباء پھیلنے کے فور بعد ہماری ٹسٹنگ استعداد صرف 20 تھی جو اب 2200 سے 2300 تک بڑھا دی گئی ہے، اور یہ تعداد مزید بھی بڑھا دی جائیگی انہوں نے کہا کہ ترقیافتہ ممالک کا ہیلتھ سسٹم کورونا کے خلاف چونک گیا ہے لیکن ہمارے ڈاکٹر اور طبی عملہ الحمداللہ کم وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیابی کیساتھ برسرپیکار ہے ہمیں اپنی ڈاکٹرز، طبی عملے سمیت تمام فرنٹ لائینرز پر فخر ہے اور پوری قوم انکو سیلوٹ پیش کرتی ہیں۔ان کے تمام مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ دنوں میں نے وزیرِ اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پشاور ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں باچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔صوبے کے ہسپتالوں میں فی الحال وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے جس پر میں نے تفصیلی بات کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close