کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون، حکومت نے بالآخر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیدی۔ سکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ سندھ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا گیا ہے جس کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ صرف مقررہ ٹرمینل سے چلیں
گی۔ سہراب گوٹھ بس ٹرمینل، کے ایم سی بس ٹرمینل اور کورنگی فارنیشنل ہائی وے بسیں چلائی جائی گی۔کے ایم سی ٹرمینل یوسف گوٹھ سمیت اندرون سندھ کے بھی ٹرمینل شامل ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کے لیے ایس او پی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے 21 مئی کو تمام اسٹیک ہولڈر کی میٹنگ بلائی گئی تھی، سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے فریم ورک اور ایس او پی تیار کرلئے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ ضروری ہے مگر ہمیں لوگوں کی جانوں کو بھی محفوظ بنانا ہے، ٹرانسپورٹ پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی تھی۔دوسری جناب قومی رابطہ کمیٹی نے ملک میں ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، جمعہ کو بھی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی، مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے سے متعلق اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانیں کھولنے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو بھی دکانیں کھلی رکھی جائیں، جبکہ لاک ڈاؤن صرف ہفتہ اور اتوار کو ہوا کرے گا۔ یعنی ہفتہ اور اتوار کو دکانیں اور مارکیٹس بند رکھی جائیں۔ مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے سے متعلق اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ واضح رہے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2964 نئے کیسز، مزید 60 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 72ہزار 460 ، اموات 1543 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 834، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 60 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1543ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں