اسلام آباد(پی این آئی)عالمی بینک ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گا۔عالمی بینک پاکستان کو ملک میں ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی کمی اور موسمیاتی تغیر کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے معاہدے پر دستخط
کی تقریب پیر کے روز اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت جنگلات میں اضافے اور متنوع جنگلی حیات کو محفوظ بنا کر مجموعی ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات بڑھا کر ملک کی موسمیاتی تغیر کے اثرات سے متاثر ہونے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں