وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پیٹرول سستا ہوتے ہی عوام کیلئے بری خبرآگئی

کراچی (پی این آئی) وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پیٹرول سستا ہوتے ہی عوام کیلئے بری خبرآگئی، نجی کمپنیوں کت بیشتر پٹرول پمپ بند، عوام پٹرول اور ڈیزل کے حصول کیلئے جگہ جگہ خوار ہو گئے، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں کمی ہوتے ہی مبینہ طور پر آئل کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کمی کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نجی کمپنیوں کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل دستیاب نہیں ہے۔ پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے انہیں بند کرنا پڑ گیا۔ کمپنیوں کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ جلد سے جلد پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کروائی جائے ۔پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام خوار ہوگئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ شہر قائد میں پی ایس او کے پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں سات روپے چھ پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے 88پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نوروپے سینتیس پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 74روپے 52پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80روپی15پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 35روپی56پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38روپی14پیسے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close