پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کالج میں خطاب

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کالج میں خطاب۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کالج کے

افسران اور فیکلٹی سٹاف سے خطاب کیا،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ طور پر باصلاحیت فوج امن کی ضامن ہے۔بری فوج کے سربراہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارتوں کے حصول اور خود کو جدید پیشرفتوں سے عہدہ برا ہونے پر توجہ مرکوز رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close