24 گھنٹے میں پنجاب پولیس کے 8 افسر و اہلکار کورونا کا ہدف بن گئے، کل تعداد 418 ہو گئی

لاہور(پی این آئی)24 گھنٹے میں پنجاب پولیس کے 8 افسر و اہلکار کورونا کا ہدف بن گئے، کل تعداد 418 ہو گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب پولیس کے 8 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کئےگئے۔

پنجاب بھر میں پولیس کے اب تک 418 افسران و اہلکار کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔دو روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکار وافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کورونا سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں 3 کا تعلق لاہور،ایک کا فیصل آباد سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں