لاک ڈاؤن ہفتہ اور اتوار کو، ایس او پیز پر عمل ہو گا، شادی ہالز، اسکولز، کالجز اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، وزیر اعظم کی زیر صدارت فیصلہ

اسام آباد(پی این آئی)لاک ڈاؤن ہفتہ اور اتوار کو، ایس او پیز پر عمل ہو گا، شادی ہالز، اسکولز، کالجز اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، وزیر اعظم کی زیر صدارت فیصلہ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہفتے میں صرف 2 دن لاک

ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتے میں صرف دو روز ہفتے اور اتوار کولاک ڈاؤن ہوگا جبکہ جمعے کو بھی دکانیں کھلی رہیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دکانیں کھولنے کیلئے پرانے اوقات کار پرعمل ہوگا جبکہ مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز، اسکولز، کالجز اور ریسٹورنٹس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں