اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کا ڈر، شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر

لاہور(پی این آئی)اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کا ڈر، شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر۔مسلم لیگ ن کے قائد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی،امجدپرویزایڈووکیٹ

نے شہبازشریف کی درخواست دائرکی ،درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیادپراثاثہ جات کیس بنایا،منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیادہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کاخدشہ ہےلہٰذاعبوری ضمانت منظورکی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close