کراچی(پی این آئی)طیارہ حادثے میں زمین پر جھلسنے والی 3 گھریلو ملازم لڑکیوں میں سے ایک زندگی ہار گئی، دوسری کی حالت نازک۔کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں چل بسی جبکہ اس کی دو ساتھی لڑکیوں میں سے مزید ایک کی حالت
تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق 12 سالہ ناہیدہ کو 22 مئی کو طیارہ حادثہ کے بعد جناح ہسپتال سے سول ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا تھا، نائیدہ طیارہ حادثے میں 56 فیصد جھلس گئی تھیں،پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے سے تباہ ہونے والے گھروں میں کام کرنے والی تین گھریلو ملازم لڑکیاں بھی جھلس گئی تھیں۔شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود ملیر جام کھنڈو گوٹھ کے خاصخیلی محلے سے تعلق رکھنے والی ناہیدہ، عزیزہ اور ماریہ خاصخیلی ماڈل کالونی کے ان گھروں میں جزوقتی کام کرتی تھیں جن پر پی آئی اے کا طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا۔طیارہ گرتے ہی ماڈل کالونی کے کئی گھروں کو بھی آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اس آبادی کے کافی لوگ زخمی ہوئے ان میں یہ تینوں گھریلو ملازمائیں بھی شامل تھیں۔یہ لڑکیاں دیگر خواتین کے ساتھ گھروں میں کام کرنے کے لیے گوٹھ سے صبح سویرے جاتی اور شام کو واپس لوٹ آتی تھیں۔ واقعے کے روز 2 بجے دو لڑکیوں نے کام ختم کر لیا تھا اور وہ گلی میں چارپائی پر بیٹھ کر تیسری لڑکی کا انتظارکر رہی تھیں کہ طیارہ آگرا۔ان کی عزیز خاتون رشیدہ کے مطابق تینوں لڑکیوں کو فوری طورپر دیگر زخمیوں کے ساتھ جناح ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے انہیں سول ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق دو میں سے مزید ایک لڑکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ 12 سالہ ناہیدہ اسکول میں پڑھ رہی تھی عید کے اخراجات کے لیے گھروں میں کام کرنے جانے لگی تھی کہ موت کا شکار ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں