پاکستان سے روانگی سے قبل ہونے والے نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کی انکوائری کرائی جائے، فواد چوہدری نے مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: (پی این آئی)پاکستان سے روانگی سے قبل ہونےوالے نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کی انکوائری کرائی جائے، فواد چوہدری نے مطالبہ کر دیا، فواد چودھری نے نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں بارے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی برطانیہ میں سامنے آنے والی تصاویر

میں ان کی حالت اچھی نظر آرہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں اپنی ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کے ساتھ شئیر نہیں کر رہے، اس سے تاثر پیدا ہوتا ہے کہ برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی، خدشہ ہے کہ پاکستان میں عدالتوں سے ریلیف لینے کے لئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں۔فواد چودھری نے خط میں کہا نواز شریف کی برطانیہ میں تصاویر صاف بتا رہی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں، لگتا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ رپورٹس میں حقائق مسخ کر کے ان کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کی گئی، خدشات نے جنم لیا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان میں ٹیسٹ رپورٹس میں حقائق کو مسخ کیا گیا، نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ پاکستان میں کسی نے ٹیسٹ رپورٹس میں حقائق کو مسخ کیا، حقائق کا منظر عام پر آنا ضروری ہے، وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں، نواز شریف کے ٹیسٹ رپورٹس کے لئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے، تحقیقات میں یہ سامنے آئے کہ کس کس نے نواز شریف کو فرار میں مدد کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close